اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت کی جانب سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس آج سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا جس کے اہم نکات سامنے آ گئے ہیں۔
صدارتی ریفرنس میں آرٹیکل 63 کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کا جواب مانگا گیا ہے۔
ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پوچھا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی کونسی تشریح قابلِ قبول ہے۔
مسودے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس آج سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔