کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 4 کمسن بہن بھائی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق جھونپڑیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ لگنے کے باعث 5 جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئیں، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے 4 کمسن بہن بھائی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 12 سال کی صائمہ، 11 سال کا فرحان، 9 سال کا کامران اور 8 سال کی طیبہ شامل ہے جبکہ 4 سالہ بچی زیبا جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی کے وقت 5 بہن بھائی جھونپڑی میں موجود تھے اور ان کے والدین کام پر گئے تھے، بچوں کا والد گھر پر ملازمت کرتا ہے اور رکشہ چلاتا ہے۔