کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ موسمیات نے یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان بروز ہفتہ 2 اپریل کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اپریل کو مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی ایمریٹس سوسائٹی کے چیئرمین اور عرب یونین برائے فلکیات کے رکن ڈاکٹر الابراہیمی الجروان نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں رمضان کا چاند یکم اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتے کو ہو گا۔