سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار

 Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر کی کمی سے 1925 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1350 روپے اور 1157 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 29 ہزار 200 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 10 ہزار 768 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 1500 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 روپے کے اضافے سے 1286 روپے کی سطح پر آگئی۔