امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کل سوموار کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب یائر لپید کو یقین دلایا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقعے پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک اس معاملے پر متفق ہیں اور ایران کو جوہری بم کے حصول سے روکیں گے۔ .
پیر کو یائر لپید نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا کہ جیسا کہ ہم جانتے ہیں یوکرین میں جنگ اور ویانا میں جوہری مذاکرات دو ایسے واقعات ہیں جو دنیا کا چہرہ بدل دیں گے۔
انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر اسرائیل کی ثالثی کی کوششوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ اسرائیل یوکرین میں جنگ کو روکنے کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن کوشش کرے گا۔
انہوں نے اسرائیل کی طرف سے کو یوکرین کی ہرممکن مدد کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کے لیے ان تھک کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے متحارب فریقوں کے درمیان ثالثی کے لیے ایک بے مثال اقدام کو آگے بڑھایا۔
اسرائیل نے یوکرین کے شہریوں کے لیے انسانی امداد سے لدے طیارے بھیجے اور ساتھ ہی بڑی تعداد میں پنا گزینوں کو بھی اپنے ہاں پناہ دی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد لپید نے کہا کہ اسرائیل جرمنی اور فرانس کے ساتھ ثالثی کی کوششوں میں مدد کر رہا ہے لیکن ہم روسی حملے کی مذمت کرتے رہے ہیں۔ یہ حملہ یوکرین کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کو مارنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔