ساہیوال (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔
ساہیوال میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کٹھ پتلی کو بتارہا ہوں کہ جیالے اپنا حق چھیننا جانتے ہیں جبکہ آپ سلیکٹڈ کی نالائقیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہو۔
پانچ ٹانکوں کے باوجود چہرے پر مسکراہٹ، بختاور نے بہن آصفہ کی تصویر جاری کردی
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے جبکہ اس ملک کی عوام مہنگائی کی اس چکی میں عمران خان کی وجہ سے پس رہے ہیں۔
بلاول نے وزیر اعظم کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مارچ شروع کیا تو یہ گھبرانا شروع ہوگئے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبے زرداری کی وجہ سے چل رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک دہشت گردوں کا مقابلہ کرسکتا ہے ، انہیں شکست دے سکتا ہے ، مگر موجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی، صدر اور وزیر اعظم دہشت گردوں کے سامنے جھک چکے ہیں ، جس سے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا
انہوں نے کہا کہ آپ کا اعتماد اٹھ چکا اب پارلیمان میں عدم اعتماد کا وقت آگیا جبکہ ہم اس حکومت کو ختم کرکےنئی حکومت بنائیں گے۔