کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی (اے این پی) کی قیادت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ، چیئرمین سینیٹ، اراکین اسمبلی و سینیٹ نے شرکت کی اور اے این پی اور تحریک انصاف کے تعلقات کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں شرکا نے اس امر پر اتفاق کا اظہار کیا کہ وفاق میں اہم اتحادی جماعت ہونے کے باوجود بی اے پی کو جائز مقام نہیں دیا جارہا اوروفاقی کابینہ میں بی اے پی کی نمائندگی نہ ہو نے کے برابر ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہنمائندگی نہ ہونے سے بلوچستان میں احساس محرومی میں اضافہ ہو رہاہے اور زور دیا گیا کہ وزیراعلیٰ پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں۔
علاوہ ازیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی جائے گی اور تحفظات دور نہ کرنے کی صورت میں بی اے پی مستقبل کا لائحہ عمل اختیار کرے گی۔